ابنا: امام جمعہ رضوانشہر حجۃ الاسلام والمسلمین ہادی حبیبی نے گیلان میں نامہ نگار سے بات چیت کے دوران شام کے خلاف امریکی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت شام ایران کا ہراول دستہ شمار ہوتا ہے اور شام کو دھمکی ایک لحاظ سے اسلامی جمہوریہ ایران کو دھمکی ہے۔
انہوں نے ایران اور شام کے مفادات کو ایک دوسرے سے وابستہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ البتہ مختلف رکاوٹوں کے پیش نظر شام پر حملہ بہت بعید معلوم ہوتا ہے کیونکہ نہ اقوام متحدہ میں اس پر اتفاق پایا جاتا ہے اور نہ ہی امریکہ کے اتحادی ممالک کسی متفقہ نتیجے پر پہنچے ہیں۔
امام جمعہ رضوانشہر نے مزید کہا ہے کہ امریکہ شام پر حملے کی غلطی کرتا ہے تو اسے اسرائیل کی تباہی وبربادی کا منتظرر ہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شام پر امریکی حملے کی صورت میں حزب اللہ اپنے ردعمل کا اظہار کرے گی اور وہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست کے ٹھکانوں کو تباہ کر دے گی بنابرایں شام پر امریکی حملہ اسرائیل کی تباہی کا باعث بنے گا۔
.......
/169